صنفی امتیاز
آخر صنفی امیتاز/تعصب کیوں؟ از قلم : ا ٌمّ ِمحمد میں نے اپنے ارد گرد حالات کی تلخیوں کو جھیلتی بہت سی لڑکیوں کو دیکھا جو ناچار صنفی امتیاز کا شکار معلوم ہوتی تھیں۔ مخالف جنس کے لیے ان کے دلوں میں اتنی کڑواہٹ اور اتنی نفرت دیکھ کے مجھے خیال گزرا کہ اس پہ ضرور سوچوں گی ۔ اس کی وجوہات تک پہنچنے کی کوشش کروں گی۔ جتنا اور جیسے ہو سکا لکھوں گی۔ آتش نمرود اگرچہ چڑیا کی کوشش سے نہ بجھ سکی تھی مگر اس نے اپنی بساط بھر حصہ ڈال دیا تھا۔ میں نے ایسا موضوع لکھنے کے لیے چنا جس کا اگر ایک سرا ہاتھ آتا تو دوسرا چھوٹتا۔ ایسا بھی وقت آیا جب مجھے لگا میں نہیں لکھ سکتی مگر اللہ کا کرم ہوا آخر قلم چل ہی پڑا۔ اگرچہ میں کافی عرصے کی تگ و دو کے بعد لکھنے کے قابل ہوئی۔ جس بات نے مجھے زیادہ اکسایا وہ چھوٹی بہن کی بات تھی۔ ایک دن میرے پاس آئی اور کہتی کہ بھائی اور بھابھی اپنی بیٹی کے رونے پہ اسے ڈانٹ کے چپ کرواتے ہیں یا کسی چیز کی فرمائش کرے تو اسے ویسے ٹرخا دیتے ہیں لیکن اس کا چھو ٹا بھائی اگر مانگے تو اسے فوراً پورا کر دیتے ہیں آپی ایسا کیوں کرتے ہیں ۔ بیٹیوں سے ویسا سلوک کیوں نہیں کرتے جیسا بیٹوں سے ...