ڈپریشن
﷽ ڈپریشن، اسلام اور علاج از قلم: ام محمد ؎اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں مگر تیرے تخیل سے فزوں تر ہے وہ نظارہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ اسلام ہماری ہر طرح کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کجا کہ اس کا تعلق ہماری زندگی کے شعبےسے ہو یا ہمیں پیش آنے والے مسائل و بیماریوں سے ہو، اسلام احسن طریقے سےہماری رہنمائی کرتا ہے۔اسلام ہی وہ دین ہے جو ہمیں درپیش آنے والے مسائل سے پرہیز بتاتا ہے اور اگر ہماری غفلت یا تقدیر کے غالب ہونے کی وجہ سے ہم کسی پریشانی کا سامنا کرتےہیں تو اس کا حل بھی بتاتا ہے۔اسلام کے علاوہ ہم کوئی بھی طریقہ علاج اپنا لیں اس میں ہمیں کم یا زیادہ مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسلام ہی جس پر عمل پیرا ہونے سے ہمیں کوئی عارضہ لاحق نہیں ہوسکتا الا یہ کہ حکمت الٰہی پوشیدہ ہو،جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے: "یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہے مومنوں کے لئے سراسر شفاء اور رحمت ہے"۔(الاسرا#82) "آپ کہہ دی...